ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے قتل کی خبروں پران کے شوہر بونی کپور کا بیان سامنے آگیا۔گزشتہ برس دنیا بھر میں اپنے مداحوں کوسوگوارچھوڑکرجانے والی اداکارہ سری دیوی کی موت سے متعلق چند روز پہلے بھارتی ریاست کیرالا کے جی ڈی پی رشی راج سنگھ نے انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے سے نہیں ہوئی تھی بلکہ انہیں قتل کیا گیا تھا۔رشی راج سنگھ کے اس انکشاف نے بالی ووڈ میں ہلچل مچادی تھی تاہم اب سری دیوی کی موت کے حوالے سے گردش کرنے والی ان خبروں پرآنجہانی اداکارہ کے شوہرپروڈیوسر بونی کپور کا بیان سامنے آیا ہے۔بونی کپورکا کہنا ہے کہ یہ خبرنہیں بلکہ کسی کے دماغ کی بنائی ہوئی کہانیاں ہیں اور وہ اس طرح کی بے بنیاد خبروں پر کوئی ردعمل دینا نہیں چاہتے اور نہ ہی ردعمل دینے کی ضرورت سمجھتے ہیں کیونکہ اس طرح کی خبریں مسلسل آرہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس سری دیوی دبئی کے ہوٹل کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں فارنسک رپورٹس میں کہاگیا تھا کہ اداکارہ شراب نوشی کے باعث توزان برقرار نہ رکھ سکیں اورباتھ ٹب میں ڈوب گئیں، بعد ازاں پولیس نے سری دیوی کی موت کو حادثہ قرار دے کر کیس بند کردیا تھا۔
سری دیوی کو قتل کیے جانے کی خبروں پر آنجہانی اداکارہ کے شوہر بونی کپوربھی بول پڑے، واضح موقف دیدیا
سری دیوی کو قتل کیے جانے کی خبروں پر آنجہانی اداکارہ کے شوہر بونی کپوربھی بول پڑے، واضح موقف دیدیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023