لاہور (سچ نیوز)معروف تجزیہ کار اوریامقبول جان نے کہاہے کہ سرکاری ریکارڈ جلانے کا ر واج صرف وفاق اور پنجاب میں ہے ، سرکاری ریکارڈ جلانے سے لاہور میں قبضہ گروپ متحرک ہوئے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”ٹو نائٹ ود معید پیر زادہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیئر تجزیہ کار اوریامقبول جان نے کہا کہ سرکاری ریکارڈ جلانے کا ر واج صرف وفاق اور پنجاب میں ہے ،ریکارڈ جلانے سے لاہور میں قبضہ گروپ متحرک ہوئے اور آج تک ان سے جان نہیں چھوٹی،ایم ایم عالم روڈ گلبرگ میں واقع علی ٹاور کی چھٹی منزل حکومت پنجاب نے کرائے پر لی ہوئی تھی اور حکومت پنجاب اس کا کرایہ ادا کرتی تھی،آگ ٹھیک اس عمارت میں لگی جہاں پر سرکاری ریکارڈ موجود تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ جلنے کے بعد تحقیقات میں اس شخص تک پہنچنا چاہئے جسکو اس ریکارڈ کے جلنے سے فائدہ ہوا ہے،اس سے ملزم کا پتہ چل جائے گا اور اگر نہ بھی چلے تو اس شخص کو تو سزاد ی جاسکتی جس کو ریکارڈ جلنے سے فائدہ ہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاغذ کی فائل پر پابندی لگانے اور تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے ایسے واقعات کا سد باب ہو سکتاہے۔