بیجنگ (سچ نیوز) ملک وقوم کا نام روشن کرنے کی غرض سے چین میں زیر تعلیم طلبہ کو خیبر پختونخوا حکومت نے لاوارث چھوڑ دیا۔ سرکاری اخراجات پر بیرون ملک جانے والے نوجوان پائی پائی کے محتاج ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سرکاری خرچ پر چین میں زیر تعلیم نوجوان چار ماہ سے ادائیگیوں کے منتظر ہیں، مگر روزمرہ اخراجات کے پیسے نہ ہونے کے باعث وہ پائی پائی کو محتاج ہو چکے ہیں۔طلبہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے وظیفہ جاری کرنے کے لیے سٹیزن پورٹل پر بھی شکایات درج کروائی لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔طلبہ نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد سے جلد وظیفہ جاری کرنے کے احکامات دیں تاکہ ملک سے دور رہ کر وہ قوم کا نام روشن کر سکیں۔