کراچی: (سچ نیوز) قومی کپتان سرفراز احمد نے ورلڈکپ کے آغاز میں بری پرفارمنس کا اعتراف کر لیا، یہ بھی کہا کہ آخری چار میچز میں کم بیک کیا، ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش ہے، کپتان رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی نے کرنا ہے.
سرفراز احمد نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ورلڈ کپ کے آخری چار میچوں میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ بھارت سے شکست کے بعد کھلاڑیوں سے ضروری مشاورت ہوئی تھی۔
انھوں نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری میچ سے متعلق کہا کہ ہمیں رن ریٹ میں کمی کا اندازہ تھا، اس کو بڑھانے کی کوشش بھی کی تاہم بد قسمتی سے ہم میچ بڑے مارجن سے جیتنے میں ناکام رہے۔
سرفراز کا یہ بھی کہنا تھا کہ کپتان رہنا یا نہ رہنا چئیرمین پی سی بی کی صوابدید ہے، وہ چاہیں تو مجھے تبدیل کر دیں۔ ورلڈ کپ میں کھیلنے والے کھلاڑی میری مرضی کے مطابق چنے گئے۔