روم: (سچ نیوز) سربراہ پاک بحریہ نے اٹلی دورے کے آخری مرحلے میں اطالوی وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام اور چیف آف ڈیفنس جنرل سٹاف سے ملاقاتیں کیں، جن میں دونوں ملکوں کےدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورہ اٹلی کے آخری مرحلے میں نیول چیف کی اٹلی کی وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام اور چیف آف ڈیفنس جنرل سٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں۔
سربراہ پاک بحریہ اور اطالوی حکام کے درمیان دفاعی اشتراک، عسکری تربیت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پربات چیت کی گئی۔
ترجمان کے مطابق اٹلی کے اعلیٰ حکام اور چیف آف ڈیفنس جنرل سٹاف نے بحری امن واستحکام کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ کا اٹلی کا دورہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید وسعت و استحکام دینے کا باعث ہو گا۔