لاہور (سچ نیوز) پاکستان آنے پر نوجوت سدھو کو بھارتی میڈیا کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد انہوں نے دوبارہ پاکستان آکر بھارتی میڈیا کو ایسا جواب دے دیا کہ آپ بھی داد دیں گے۔بھارتی سیاستدان ، سابق ٹیسٹ کرکٹر واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ چکے ہیں جہاں وہ کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ واہگہ بارڈ ر پر نوجوت سنگھ سدھو نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔اس دوران ایک صحافی نے ان سے سوال پوچھا ” آپ وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آئے تو بھارت میں میڈیا نے بہت واویلا کیا اور آپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ پاکستانی میڈیا نے پہلے بھی اور آج بھی آپ کو خوش آمدید کہا ، اس حوالے سے آپ کیا کہیں گے“۔
نوجوت سدھو نے بھارتی میڈیا کو ایک شعر کی صورت میں جواب دیا اور کہا ۔۔۔۔
دوست احباب نے ہر سلوک میری امید کے خلاف کیا
اب میں انتقام لیتا ہوں، جاﺅ بھیا تمہیں معاف کیا