جکارتہ (سچ نیوز) انڈونیشیا میں نوے قیدی جیل توڑ کر فرارہوگئے،مفرور قیدیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے،جیل کی سیکیورٹی بڑھادی گئی۔خبرایجنسی کے مطابق بندا آچےکی جیل میں کل 726 قیدی تھے جن میں سے ایک سو تیرہ فرارہوگئے تھے جبکہ26 کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مفرور قیدیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے،جیل کی سیکورٹی بڑھادی گئی،۔جیل انتظامیہ کے مطابق قیدی عبادت کی غرض سے جیل سے باہر لائے گئے تھے جہاں انہوں نے موقع دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی ہے۔ قیدیوں کی نگرانی کے لئے دس پولیس اہلکاروں کو معمور کیا گیا تھا۔انڈونیشیا میں قیدیوں کا جیل توڑ کر فرار ہونا غیر معمولی نہیں ہے۔ گزشتہ سال مئی میں بھی 400 قیدیوں نے فرار کی کوشش کی تھی۔