ساہیوال (سچ نیوز)ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں ماری گئی فیملی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیاہے۔نجی ٹی وی سماءنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ قادر آباد میں مشکوک سی ٹی ڈی مقابلے میں مارے جانے والے چاروں افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق گاڑی میں سوار خاندان کے سربراہ خلیل کو 5 گولیاں سینے اور ہاتھ میں لگی ہیں جبکہ گاڑی چلانے والے ذیشان کو بھی 5 گولیاں ماری گئیں۔ گاڑی میں موجود خلیل کی اہلیہ نبیلہ کو 3 جبکہ ان کی 13 سالہ بیٹی اریبہ کو 6 گولیاں لگی ہیں۔