لاہور (سچ نیوز)ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے جاں بحق افراد بے گنا ہ تھا ، واقعہ کو تبدیل کرنے کیلئے ٹی ٹی ڈی نے ڈرامہ رچایا ، محکمہ داخلہ پنچاب رپورٹ آج وزیر اعظم کو پیش کرے گا ۔اے آروائی نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے جاں بحق افراد بے گنا ہ تھے ، محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام شواہد فوٹیج کے ساتھ اکٹھے کرلئے ہیں، شواہد کے مطابق مخبر نے اطلاع دی تھی کے دہشت گرد گاڑی میں جارہے ہیں ، گاڑی میں اسلحہ اوربارود بھی موجود ہے جس پر سی ٹی ڈی نے ایلیٹ فورس کے ساتھ گاڑی کی ریکی کی ،سی ٹی ڈی ٹیم نے سربراہ اور دیگر افسران کی اجازت سے گاڑی کا تعاقب کیا، سی ٹی ڈی نے گاڑی کا تعاقب کیا اور فائرنگ کردی ، اس کے بعد سی ٹی ڈی نے مارے جانیوالے افراد کی تصاویر شناخت کیلئے افسران کو بھیجیں لیکن تصاویر اور خاکے ایک دوسرے سے الگ تھے، سی ٹی ڈی نے واقعہ کو تبدیل کرنے کیلئے ڈرامہ رچایا ، اہلکار بیانات تبدیل کرتے رہے اور جھوٹی رپورٹ پیش کی ۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے رپورٹ آج وزیر اعظم عمران خان کی پیش کی جائیگی ۔دوسری انتظامیہ نے جاں بحق افراد کی میتیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیں ہیں، ورثا نے میتیں فیصل آباد روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیاہے جس پر فیصل آباد روڈ ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے ۔