ساہیوال داماد پر سسرالیوں اور وڈیرے کا انوکھا دباؤ
ساہیوال داماد پر سسرالیوں اور بااثر وڈیرہ کونسلر سابقہ چیرمین حشر زکاۃ کمیٹی شوکت انصاری کا انوکھا دباؤ
ساہیوال کے نواحی گاؤں چکنمبر114/9L جانڈیاں کے رہائیشی معذور شخص محمد رمضان نصرت پر سسرالیوں اور وڈیرے کا انوکھا دباؤ
آٹھ سالا بھانجی کا وٹا دو ورنہ تیرا گھر آباد نہیں ہونے دیں گے
تفصیلات کے مطابق محمد رمضان نصرت کی بیوی حلیمہ بی بی کو ,سلیم اختر،اور ثمینہ بی بی وغیرہ زبردستی ساتھ لے گۓ۔اور کہا کہ اگر ہماری بہن کو بسانا ہے تو بدلے میں اپنی آٹھ سالہ بھانجی ہمیں دو ۔سالوں اور وڈیرے کا بہنوئی سے ٹیلیفون کالز پر رشتہ مانگنے کا مطالبہ۔ ساہیوال کے نواحی گاؤں چک نمبر 114/9Lجانڈیاں کے رہائشی معزور محمد رمضان نصرت نے یکم جون 2019 کو 111/7R چیچہ وطنی کی رہائشی حلیمہ بی بی ولد نور حسن قوم مغل سے پسند کی شادی کی۔ 23جولائی 2019 کو ملزمان سلیم اختر ثمینہ بی بی وغیرہ زبردستی حلیمہ بی بی کو لے گئے
معزور محمد رمضان نصرت کا کہنا ہے کہ میرے سالوں غلام نبی محمد منشا اور چیچہ وطنی ٹبہ نور پور کے بااثر وڈیرے کونسلر سابقہ چیرمین حشر زکاۃ کمیٹی شوکت انصاری نے مجھے ٹیلیفون کالز پر کہا ہے کہ اپنی آٹھ سالہ بھانجی کو ہمارے ساتھ فوراً رخصت کرو اور اپنی بیوی کو لے جاؤ اور اگر ایسا نہیں کرو گے تو ہمارے ہاتھ بہت لمبے ہیں ہم ہائی کورٹ ۔ سپریم کورٹ تک جاکر آٹھ سالہ بچی طلب کریں گے اور اگر ہمیں وہاں سے بچی نہ ملی تو ہم اپنے طریقہ سے بچی بھی لے لیں گے اور تیری بیوی بھی نہیں دیں گے
معزور محمد رمضان نصرت کی ارباب اقتدار سے انصاف کی اپیل