نئی دہلی(سچ نیوز) بھارت میں ایک آدمی کو زہریلے سانپ نے کاٹا اور اس شخص نے اپنی بیوی کو کاٹ لیا تاکہ دونوں اکٹھے مر سکیں لیکن پھر ان میں سے زندہ کون بچا؟ واقعے کی تفصیل جان کر ہر کوئی ورطہ¿ حیرت میں پڑ جائے۔ نیوزویک کے مطابق یہ محیرالعقول واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع سمستی پور کے ایک گاﺅں میں پیش آیا، جہاں شنکر رائے نامی شخص اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ اسے زہریلے سانپ نے کاٹ لیا اور کچھ ہی دیر میں اس کی حالت غیر ہونی شروع ہو گئی۔اپنی موت کو سامنے دیکھتے ہوئے شنکر رائے نے اپنی بیوی امیری دیوی کو بلایا اور اس کا ہاتھ پکڑ کر اس کی کلائی پر کاٹ لیا اور اپنی بیوی سے کہنے لگا کہ ”میں چاہتا ہوں کہ ہم دونوں ایک ساتھ مریں اور اگلے جنم میں پھر ملیں۔“سانپ اس قدر زہریلا تھا کہ شنکر کے امیری دیوی کو کاٹنے سے اس کو بھی زہر کا اثر ہو گیا۔ اپنی بیوی کو کاٹنے کے کچھ دیر بعد شنکر بے ہوش ہوا اور اس کے کچھ دیر بعد امیری دیوی بھی بے ہوش ہو کر گر گئی۔ گھر والوں نے دونوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے امیری دیوی کی جان بچا لی اور شنکر موت کے منہ میں چلا گیا۔بچ جانے کے بعد امیری دیوی کا کہنا تھا کہ ”شنکر نے مجھے پاس بلا کر کہا تھا کہ وہ مجھ سے بہت محبت کرتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ میں بھی اس کے ساتھ ہی مروں۔ میں نے اسے اجازت دے دی اور اس نے میرا ہاتھ پکڑ کر میری کلائی پر کاٹ لیا۔ “ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ” امیری دیوی کے جسم میں بھی کافی زہر پھیل چکا تھا اور اگر اس کو بروقت ہسپتال نہ لایا جاتا تو وہ بھی موت کے منہ میں چلی جاتی۔“
سانپ نے آدمی کو کاٹا اور پھر آدمی نے اپنی بیوی کو کاٹ لیا، لیکن زندہ کون بچا؟ ناقابل یقین واقعہ
سانپ نے آدمی کو کاٹا اور پھر آدمی نے اپنی بیوی کو کاٹ لیا، لیکن زندہ کون بچا؟ ناقابل یقین واقعہ
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024