لاہور: (سچ نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں نئی جے آئی ٹی بنانے کے معاملے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو کل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش کیا جائے گا۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق نیب کو شہباز شریف کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پیسی کا نوٹس موصول وہ چکا ہے، اس حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت 139 افراد کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔