سلام آباد: (سچ نیوز ) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو نوٹس، رانا ثناء اللہ، چودھری نثار علی خان، خواجہ آصف اور پرویز رشید کو بھی طلب کر لیا گیا۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جوائنٹ انوسٹی گیشن (جے آئی ٹی) کی تشکیل کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی تحریک کی درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دیدیا ہے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ کل سماعت کرے گا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس عظمت سعید، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی بنچ کا حصہ ہونگے۔
اس سلسلے میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
ان کے علاوہ سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ، سابق وزیر داخلہ چودھری نثار، سابق وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید، سابق وزیر مملکت عابد شیر علی اور اٹارنی جنرل سمیت 146 افراد کو نوٹس جاری کر دے گئے ہیں۔