دوحہ (سچ نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔قطر پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں قدم اٹھایا جائے گا اور سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔نظام میں اصلاحات لائیں گے تاکہ دوبارہ ایسے واقعات نہ ہوں، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ انصاف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دورہ قطر انتہائی اہمیت کا حامل ہے پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان تمام برادر ممالک کے درمیان مثالی تعلقات کا خواہاں ہے۔