پشاور: (سچ نیوز ) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ خدا کی قدرت ہے کہ چور چور کا ساتھ دے رہا ہے لیکن ہم چوروں کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے جو مرضی کریں، احتساب ضرور ہوگا۔
خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے اے این پی کے رہنما اسنفدیار ولی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہمند ڈیم کو متنازع بنانے کا کی سازش ناکام ہو گی۔ وہ اپنی خیبر منائیں ایزی لوڈ کے کھاتے بھی کھلنے والے ہیں۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ سارے چور احتساب کے خوف سے اکھٹے ہو رہے ہیں۔اپنے دور میں پختونوں کو لوٹنے والے سندھ کی فکر چھوڑ دیں، پیپلز پارٹی کے کھاتے کھل رہے ہیں یہ ن لیگ سے زیادہ کرپٹ ہیں۔ عمران خان اسی طرح کرپشن کے خلاف جدوجہد کریں گے۔