سارہ علی خان نے 30 کلو وزن کیسے کم کیا؟ بالآخر بتادیا

سارہ علی خان نے 30 کلو وزن کیسے کم کیا؟ بالآخر بتادیا

نئی دہلی(سچ نیوز) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کافی فربہ ہوتی تھیں لیکن کچھ عرصہ قبل انہوں نے اپنے وزن میں 30کلوگرام کمی کی اور دوسری لڑکیوں کے لیے قابل رشک بن گئیں۔ اب بالآخر انہوں نے اپنا وزن کم کرنے کا طریقہ دنیا کو بتا دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق فلم کیدرناتھ کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی سارہ علی خان SpotboyE کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ”مجھے آج بھی یاد ہے کہ میں کیسے روتی تھی اور اپنی والدہ امریتا سنگھ سے کہتی تھی کہ مجھے اداکارہ بننا ہے۔ تاہم مجھے معلوم تھا کہ میرا وزن بہت زیادہ ہے۔ اداکارہ بننے کے لیے سب سے پہلے مجھے اس پر توجہ دینی ہو گی۔ یہ میرا کالج کا آخری سال تھا جب میں نے ورزش کی طرف توجہ دینے اور وزن کم کرنے کا فیصلہ کیا۔“سارہ علی نے مزید بتایا کہ ”وزن کم کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد میں نے دن کا زیادہ تر وقت ورزش کرتے ہوئے گزارنا شروع کر دیا او رجب میں بھارت واپس آئی تو میرا وزن 30کلوگرام کم ہو چکا تھا۔ اس دوران میں نے اپنی ماں کے ساتھ ویڈیو کال کرنی بند کر دی تھی کیونکہ میں انہیں سرپرائز دینا چاہتی تھی۔ جب میں واپس آئی تو میری ماں مجھے پہچان ہی نہیں پائی۔ ایئرپورٹ پر اس نے مجھے میرے سوٹ کیس کی وجہ سے پہچانا۔ جب ایک حیرت لیے میرے پاس آئیں اور کہا کہ تم تو پہچانی ہی نہیں جا رہی ہو۔تاہم تیس کلوگرام کم کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ اس میں مجھے ڈیڑھ سال لگا۔ “ رپورٹ کے مطابق سارہ علی خان اپنی دوسری فلم ’سمبا‘ کی شوٹنگ میں مکمل کروا چکی ہیں اور اب اس کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

Exit mobile version