اسلام آباد (سچ نیوز) جے یو آئی ف کے رہنما راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ اگر کل سارا ملک بند ہوجاتاہے تو عمران خان کس طرح اس بات پر ڈٹے رہیں گے کہ میں استعفیٰ نہیں دیتا ۔جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے راشد سومرو نے کہا کہ ہمارا کارواں رکنے والا اور تھمنے والا نہیں ہے ، اب تو اسلام آبا د اور کشمیر ہائی وے بند ہے لیکن اگر کل سارا ملک بند ہوجاتاہے تو عمران خان کس طرح اس بات پر ڈٹے رہیں گے کہ میں استعفیٰ نہیں دیتا ۔
انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی طاقت عوام کی طاقت ہے اور عوام اس حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوشش کررہی ہے لیکن ہم کسی صورت مشتعل نہیں ہونگے، ہمارا ہدف وزیر اعظم کا استعفیٰ اور نئے انتخابات ہیں، کل نئے لائحہ ہم کیلئے جے یو آئی کا اجلاس ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اب بھی متحد ہے اور جو بھی فیصلے ہورہے ہیں، رہبر کمیٹی کے پلیٹ فارم سے ہورہے ہیں۔