لاہور (سچ نیوز) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو لاہور ایئر پورٹ پر بنکاک جانے سے روک دیا گیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو لاہور ایئر پورٹ پر روک لیا گیا۔ وہ تھائی ایئر لائن کی پرواز 364 کے ذریعے بنکاک جارہے تھے جہاں سے انہوں نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیﺅل میں عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے روانہ ہونا تھا۔ یوسف رضا گیلانی سابق سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ لاہور ایئر پورٹ پر آئے تو انہیں ایف آئی اے امیگریشن حکام نے روک لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے جس کے باعث انہیں طیارے میں سوار نہیں ہونے دیا گیا۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بنکاک جانے سے روک دیا گیا
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بنکاک جانے سے روک دیا گیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
پنجاب کے 1 لاکھ طلباء و اساتذہ کی ڈیجیٹل سکلز میں مہارت کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
منجانب
RajaAa
02/04/2026
لاہور: میٹرک سالانہ امتحانات کا آغاز، 2 لاکھ 85 ہزار امیدوار شریک
منجانب
AvaniAdmin
27/03/2026
وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
منجانب
bilal asghar
22/03/2026
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023