(سچ نیوز) سائنسدان وائی فائی سے بجلی بنانے میں کامیاب
سائنسدانوں نے وائی فائی سگنلز کو بجلی کی شکل میں بدلنے کا دعویٰ کیا ہے جس سے مستقبل میں ڈیوائسز کو بغیر کسی بیٹری کے چلانے میں مدد مل سکے گی۔
میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے ایسی مشین تیار کی ہے جو وائی فائی سگنلز کو بجلی میں بدل سکتی ہے۔ محققین کے مطابق وائی فائی سگنل کو بجلی میں بدلنے سے ٹو ڈی ڈیوائس کو مکمل طور پر وائی فائی لہروں سے چلانا ممکن ہوگا اور بیٹری کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وائی فائی تیزی سے پھیلنے والا پاور سورس بن چکا ہے اور نئی مشین سے اس کے سگنل کو کارآمد برقی رو میں بدلنا ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انٹینا الٹرنیٹ کرنٹ (اے سی) لہروں کو ڈی سی کرنٹ والٹیج میں بدل دیتا ہے جو برقی مصنوعات میں استعمال ہوسکتا ہے۔ ایم آئی ٹی کی ٹیم کا دعویٰ تھا کہ اس ٹیکنالوجی سے برقی مصنوعات، اسمارٹ واچز وغیرہ اور طبی ڈیوائسز کو بجلی فراہم کرنا ممکن ہے۔