سائرن بجنے کے بعد ہیلی کاپٹروں کی پرواز اور پھر راکٹ حملہ، ایرانی کمانڈر کی ہلاکت کے بعد ٹرمپ نے کیا ٹوئیٹ کی؟ دیکھ کر ایرانی غصے سے آگ بگولاہوجائیں گے

سائرن بجنے کے بعد ہیلی کاپٹروں کی پرواز اور پھر راکٹ حملہ، ایرانی کمانڈر کی ہلاکت کے بعد ٹرمپ نے کیا ٹوئیٹ کی؟ دیکھ کر ایرانی غصے سے آگ بگولاہوجائیں گے

واشنگٹن(سچ نیوز)عراق کے دارالحکومت بغدادمیں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔بمباری پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاردعمل جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے۔جنرل قاسم سلیمانی کے جاں بحق ہونے کے بعدامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امریکی پرچم ٹویٹ کردیا۔

 

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع یعنی پینٹا گون کا کہنا ہے کہ پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کوڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پرمستقبل میں ایران کی جانب سے حملوں کو روکنے کیلئے قتل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پرامریکا کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔عراقی حکام کے مطابق بغداد ایئرپورٹ پرداغے گئے 3 راکٹ کارگوہال کے قریب گرے، راکٹ حملے سے 2 کاروں کوآگ بھی لگی۔عرب ٹی وی کے مطابق راکٹوں سے اہم مہمانوں کوایئرپورٹ لانے والی گاڑیاں تباہ ہوئیں، راکٹ حملے سے قبل سائرن بجے، فضا میں ہیلی کاپٹراڑتے دیکھے گئے۔

Exit mobile version