واشنگٹن (سچ نیوز)ہالینڈ نے کہاہے کہ سائبر حملوں کی کوشش کرنے والے4 روسی جاسوسوں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈچ حکام نے بتایاکہ ان روسی شہریوں نے دی ہیگ میں قائم کیمیائی ہتھیاروں کے تدارک کی ایک تنظیم پر سائبر حملے کی کوشش کی تھی، جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔ ادھر امریکی محکمہ انصاف نے بھی سا7 روسی انٹیلیجنس اہلکاروں پر کمپیوٹر ہیکنگ کی سازش کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی ۔ واشنگٹن میں حکام کے مطابق یہ روسی جاسوس عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کا ڈیٹا ہیک کرنا چاہتے تھے۔ اسی دوران کینیڈا کی وزارت خارجہ نے بھی روس پر سائبر حملے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔