کراچی (سچ نیوز) معروف اداکار یاسر حسین نے اپنے بیسٹ فرینڈ اسد صدیقی کے ساتھ دوستی ختم کرنے کا اعلان اس انداز میں کیا ہے جس
کے بانی گوجرانوالا کے آصف رضا رانا ہیں ۔ آصف رضا رانا نے ستمبر 2015 میں مدثر کے ساتھ دوستی ختم کی تھی ، ان کا یہ انداز دنیا بھر میں انتہائی مقبول ہوا اور اس پر ایک عرصے تک میمز بنائی جاتی رہیں۔
یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنی اور اسد صدیقی کی ایک تصویر شیئر کی ۔ اس تصویر میں دونوں اداکار مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں لیکن اسد کی تصویر پر کراس لگا ہوا ہے۔ یاسر حسین نے لکھا ” اسد صدیقی جو کہ زارا نور عباس کا شوہر، عدنان صدیقی کا بھتیجا ، اسما نور عباس کا داماد، اور پتا نہیں کس کا پوتا ہے، مجھے اس کے دادا کا نام معلوم نہیں ہے لیکن میرا مقصد اس کے رشتے داروں کا تذکرہ کرنا نہیں بلکہ آپ لوگوں کو یہ بتانا ہے وہ میرا بیسٹ فرینڈ تھا لیکن اب دوستی کا رشتہ ختم ہوچکا ہے۔ میں آپ کو بہت جلد اپنے نئے بیسٹ فرینڈ کے بارے میں بتاﺅں گا “۔
فوٹو: انسٹاگرام
یاسر حسین کی جانب سے یہ پوسٹ کی گئی تو اسد صدیقی بھی میدان میں آگئے اور اپنی مشترکہ تصویر میں مارکر کے ساتھ علیحدگی کا نشان لگا کر شیئر کردی۔ اسد صدیقی نے لکھا ’ ایسے تو پھر ایسے ہی سہی، دیر آید درست آید‘۔

خیال رہے کہ یاسر حسین کی جانب سے اسد صدیقی کے ساتھ دوستی ختم کرنے کا جو انداز اپنایا گیا ہے اس کے بانی آصف رضا رانا ہیں، جنہوں نے ستمبر 2015 میں اپنے بیسٹ فرینڈ مدثر کے ساتھ دوستی ختم کی تھی۔ آصف رضا رانا نامی گوجرانوالا کے نوجوان نے فیس بک پر اپنے دوست سلمان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام رکھا ہے۔ آصف رضا رانا نے لکھا ’ مدثر کے ساتھ دوستی ختم، اب سلمان میرا بیسٹ فرینڈ ہے‘۔ اس پوسٹ میں مدثر کی تصاویر پر کراس لگایا گیا تھا۔ آصف رضا رانا نے مدثر کے ساتھ دوستی ختم کرنے کا اعلان 13 ستمبر 2015 کو کیا تھا، ان کا یہ وکھرا انداز دنیا بھر میں مقبول ہوا اور اس پر میمز بنتی رہیں۔
فوٹو: فیس بک
آصف رضا رانا اور مدثر کی علیحدگی زیادہ دیر نہ چلی اور 16 اکتوبر 2015 کو دونوں میں صلح ہوگئی جس پر آصف رضا رانا نے ایک اور پوسٹ کی جس میں وہ مدثر کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے لکھا ’ مدثر کے ساتھ دوستی بحال ہوگئی ہے ، اب مدثر اور سلمان میرے بیسٹ فرینڈز ہیں‘۔