نئی دہلی (سچ نیوز) بھارت کی سب سے بڑی ریاستوں میں سے ایک ریاست اتر پردیش میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ریپ کیس کی سماعت پر جانے والی خاتون کو آگ لگا دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 23 سالہ خاتون نے رواں برس مارچ میں 2 افرادکے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا، خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کا 90 فیصد جسم کا حصہ جھلس چکا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے خاتون کو آگ لگانے کے شبے میں 5 افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتارکیے گئے افراد میں مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے دو افراد بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل 27نومبرکو جانوروں کی ڈاکٹر کو حیدرآباد میں زیادتی کے بعد آگ لگا کرقتل کردیا گیا تھا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر زیادتی کے 92واقعات پیش آتے ہیں، حکومتی اعدادوشمارکے مطابق صرف 2017ءمیں پولیس نے 33658 مقدمات ریپ کے حوالے سے درج کیے تھے۔