استنبول ( سچ نیوز ) ترکی میں قانون سازوں کی جانب سے ”میری -یور- ریپسٹ“ یعنی( ریپ کیا تو شادی کرنا ہوگی) بل متعارف کروائے جانے کا امکان ہے جبکہ ناقدین کاکہناہےکہ مذکورہ قانون سازی ملک میں چائلڈ میرج اورریپ کو ازروئے قانون جائز قرار دینے کے مترادف ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک پارلیمنٹ میںایک بل متعارف ہونے والا ہے جس کے تحت18سال سےکم عمر لڑکی سے جنسی زیادتی کے ملزم کو سزا سے بچنے کیلئے مذکورہ لڑکی سے شادی کرنے کی اجازت مل جائیگی۔
ترک قانون سازوں کی جانب سے مذکورہ بل جنوری کے آخر میں پیش کیے جانے کا امکان ہے تاہم اس بل نے ملک میں خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والوں میں تشویش پیدا کردی ہے۔