ریسلر جون سینا متنازعہ بھارتی ٹی وی شو بگ باس کے کس امیدوار کی حمایت میں میدان میں آگئے؟ حیران کن خبر آگئی

ریسلر جون سینا متنازعہ بھارتی ٹی وی شو بگ باس کے کس امیدوار کی حمایت میں میدان میں آگئے؟ حیران کن خبر آگئی

ممبئی (سچ نیوز ) بھارت کا متنازعہ ترین ٹی وی شو 15 فروری کو اختتام پذیر ہونے والا ہے، شو کے فاتح کے طور پر عاصم ریاض اور سدھارتھ شکا کے نام سامنے آرہے ہیں لیکن ایسے میںمعروف ریسلر جون سینا بھی میدان میں آگئے۔ریسلر جون سینا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بگ باس ٹائٹل کے امیدوار عاصم ریاض کی حمایت کی ہے۔ جون سینا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں عاصم ریاض کو ایک کرسی پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے سامنے ایک میز پڑی ہے جس پر ’#AsimRiazForTheWin‘ کا ہیش ٹیگ لکھا ہوا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جون سینا نے عاصم ریاض کی حمایت کی ہے بلکہ کچھ روز پہلے بھی انہوں نے عاصم ریاض کی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ ہندی زبان میں چلنے والے اس پروگرام میں انگریزی بولنے اور سمجھنے والے جون سینا کی کیا دلچسپی ہوسکتی ہے؟ یہ تو وہ خود ہی بتاسکتے ہیں، یہ بھی واضح نہیں ہے کہ جون سینا نے بطور مداح یہ پوسٹ کی ہے یا انہوں نے پیسے لے کر انڈورسمنٹ کی ہے۔

Exit mobile version