یورپ(اکرام الدین سچ نیوز انٹرنیشنل)پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما و سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ایم پی اے شہناز انصاری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی کا قتل موجودہ حکومت کی ناکامی ہے موجودہ حکومت رکن اسمبلی کو تحفظ نہیں دے سکتی تو عام عوام کو کیسے تحفظ دے سکتی ہے انہوں نے کہا کہ رکن سندھ اسمبلی ایم پی اے شہناز انصاری کے قتل پر اظہار تعزیت اور اظہار افسوس کرتے ہیں اللہ تعالی مرحومہ کو جنت افردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اللہ تعالی مرحومہ کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم شہناز انصاری کے لواحقین کے ساتھ برابر شریک ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما و سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے”سچ نیوز انٹرنیشنل”کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ رکن سندھ اسمبلی ایم پی اے شہناز انصاری پر فائرنگ میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنا دیں انہوں نے مزید کہا کہ ممبران اسمبلی کو تحفظ دینا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔