ڈھاکہ (سچ نیوز)میانمار کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بنگلہ دیش میں پناہ گزین روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ کر رہا ہے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رواں ہفتے میانمار کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا مہاجرین کے کوکس بازار میں قائم کیمپوں کا دورہ کرے گا۔ وفد کے ارکان مہاجرین کے رہنماو¿ں سے ملاقات میں انہیں میانمار حکومت کی طرف سے ان کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات بارے آگاہی دیں گے۔
بنگلہ دیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ وفد کے دورے سے قبل مہاجر کیمپوں میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ دو برس قبل میانمار کی فوج کی طرف سے ریاست راکھین میں آپریشن کے باعث قریب ساڑھے سات لاکھ روہنگیا اقلیتی مسلمان ہجرت کر کے بنگلہ دیش میں پناہ گزین ہو گئے تھے جہاں وہ انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔