نیویارک(سچ نیوز)روہنگیامسلمانوں پر میانمار کے مظالم کیخلاف اقوام متحدہ میں قراردادمنظورکرلی گئی ،میانمار کے مظالم کیخلاف قراردادجنرل اسمبلی نے منظور کی ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روہنگیامسلمانوں پر میانمار کے مظالم کیخلاف اقوام متحدہ میں قراردادمنظورکرلی گئی ،میانمار کے مظالم کیخلاف قراردادجنرل اسمبلی نے منظور کی ۔قراردادمیں میانمار سے روہنگیامسلمانوں اوردوسری اقلیتوں کیخلاف نفرت انگیز جذبات روکنے کا مطالبہ کیاگیا،غیر ملکی میڈیا کاکہنا ہے کہ میانمار کے روہنگیامسلمانوں پرفوج کریک ڈاﺅن میں ہزاروں افراد قتل ہو چکے ہیں جبکہ 7 لاکھ سے زائد روہنگیامسلمان بنگلہ دیش ہجرت کرچکے ہیں ۔