بچراسٹ (سچ نیوز) رومانیہ میں روایتی خاندان کو بچانے کیلئے منعقد کیا جانیوالا ریفرنڈم ناکام ہوگیاہے ، ایک کروڑ اسی لاکھ ووٹر ز میں سے صر ف 20فیصد افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اورٹرن آﺅ ٹ کیلئے مطلوبہ ووٹرز کی تعداد پوری نہ ہوسکی ۔جرمن نیوز ایجنسی کے مطابق رومانیہ میں ایک عورت اور ایک مرد پر مشتمل ’روایتی خاندان‘ کو بچانے کے لیے منعقد ہونے والا عوامی ریفرنڈم ووٹ ڈالنے کی کم شرح کے باعث ناکام ہو گیا ہے۔اس دو روزہ ریفرنڈم کا انعقاد اختتام ہفتہ ، اتوار کو کیا گیا تھا۔ رومانیہ کے مرکزی الیکٹورل آفس کے مطابق اٹھارہ ملین مجاز ووٹروں میں سے صرف بیس فیصد کے لگ بھگ افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ نتائج کو تسلیم کیے جانے کے لیے کم سے کم تیس فیصد ٹرن آوٹ کا ہونا لازمی تھا۔ مذہبی قدامت پسند اتحادنے اس کی ناکامی کا ذمہ دار حکومتی جماعتوں کو ٹھہرایا ہے جس نے ریفرنڈم کی کامیابی کیلئے عملی اقدامات کرنے میں بخیلی سے کام لیا ہے ۔


























