ماسکو (سچ نیوز)روسی وزارت دفاع نے شام میں اپنے ایک فوجی طیارے کے گرانے پر ایک بار پھر اسرائیل پر الزام لگا دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روسی طیارے کے گرائے جانے کے حادثے سے کچھ دیر قبل ایک اسرائیلی لڑاکا طیارہ شام کے ساحلی صوبے لاذقیہ کے اوپر پرواز کر رہا تھا جس نے دانستہ طور پر روسی طیارے کو اپنی ڈھال بنا لیا۔وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشنکوف نے واضح کیا کہ اسرائیلی ہواباز کی حرکت سے پیشہ وارانہ اہلیت کا فقدان یا پھر مجرمانہ غفلت کا اظہار ہوتا ہے۔