روس میں تیز رفتاربس کوحادثہ، 13 افراد ہلاک، 17 زخمی

روس میں تیز رفتاربس کوحادثہ، 13 افراد ہلاک، 17 زخمی

ماسکو (سچ نیوز) روس کے علاقے تیور میں ہونے والے ایک بس حادثے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے وسطی علاقے تیور کی بڑی شاہراہ پر ایک بس کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث 13 افراد ہلاک اور 17 شدید زخمی ہو گئے۔ جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق حادثے کی وجہ تیزرفتاری بتائی گئی ہے اور پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث گرفتار کی لیا گیا ہے۔ امدادی کارکنوں نے سڑک سے تباہ شدہ بس کو ہٹا کر سڑک ٹریفک کیلئے کھلوا دی۔

Exit mobile version