ممبئی (سچ نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی نگری ممبئی میں ایک پولیس اہلکار کے ہاتھوں غیر ملکی خاتون کی شادی کا جھانسہ دے کر آبرو ریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔35 سالہ روسی خاتون نے ممبئی کے چیمبور پولیس سٹیشن میں دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ ایک پولیس افسر گزشتہ 11 برس سے اس کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے۔خاتون نے درخواست میں بتایا ہے کہ 2004 میں ویزے کی مدت میں توسیع کے سلسلے میں اس کی ملاقات انسپکٹر بھانو داس عرف انیل جادھو سے ہوئی تھی ۔ ’ان دنوں میں بالی ووڈ میں کام کی تلاش کر رہی تھی اور بھانو داس نے کہا تھا کہ وہ کچھ فلم سازوں کو جانتا ہے اور میری مدد کرسکتا ہے۔‘متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ بھانو داس نے 2008 میں پہلی بار اس کی آبرو ریزی کی تھی جس کے بعد یہ سلسلہ 11 سال تک چلتا رہا ہے ۔ ’ بھانو داس جادھو سے مجھے ایک بیٹا بھی پیدا ہوا جس کی عمر 5 سال ہے۔‘ملزم انسپکٹر اس وقت پونے کے پاس یمیری چنچواڑ میں تعینات ہے جس کے خلاف اندراج مقدمہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ بھارت میں بڑھتے ہوئے ریپ کے واقعات کے باعث حکومت نے نئی قانون سازی کی تھی جس میں جنسی زیادتی کے مجرم کیلئے سزائے موت رکھی گئی تھی ۔بھارتی حکومت نے نئے قانون میں یہ بھی قرار دیا تھا کہ شادی کا جھانسہ دے کر جسمانی تعلق قائم کرنے کو بھی جنسی زیادتی قرار دیا جائے گا۔