انقرہ (سچ نیوز) انقرہ میں مشترکہ سکیورٹی کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس میں روسی صدر پیوٹن کا قر آن پا ک کی آیت کاحوالہ ، سعودی عوام کو تحفظ کی پیشکش کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق انقرہ میں سکیورٹی کانفرنس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی صدر ولایمیر پیوٹن نے قرآن مجید کی آیت کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ قر آن پاک میں فرمایا گیاہے کہ عوام کے تحفظ کے علاوہ ہر قسم کا تشدد منع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روس سعودی عوام کے تحفظ کیلئے تیار ہے ۔