روسی خفیہ ادارے کے سربراہ جنرل آئیگور کوروبو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

روسی خفیہ ادارے کے سربراہ جنرل آئیگور کوروبو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

ماسکو(سچ نیوز)روسی خفیہ ایجنسی ’جی آر یو‘ کے سربراہ جنرل آئیگور کوروبو  طویل علالت کے بعد 62 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، ماسکو نے انہیں عظیم انسان اور محب وطن شخص قرار دیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے ملٹری پریس نے جی آر یو کے سربراہ جنرل آئیگور کوروبو کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ان کی تصویر شائع کی تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں ۔واضح رہے کہ جی آر یو روس کا وہی حساس ادارہ ہے جس پر پر 2016 میں ہونے والے امریکی انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے ۔جنرل کوروبو نے 1973 میں روسی فوج میں شمولیت اختیار کی،وہ 1985 میں روسی خفیہ ادارے کے ساتھ منسلک ہوئے اوراپنی بہترین کارکردگی پر متعدد ایوارڈزو میڈلز کے حقدار قرار پائے جبکہ انہیں 2016 میں روسی خفیہ ادارے’’ جی آر یو ‘‘کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

Exit mobile version