روس، چین اور ایران کی فوج نے مل کر دشمنوں کو بڑا پیغام دینے کا فیصلہ کرلیا

روس، چین اور ایران کی فوج نے مل کر دشمنوں کو بڑا پیغام دینے کا فیصلہ کرلیا

تہران(سچ نیوز) اس وقت ہمارے خطے میں کشیدگی کی ایک نئی لہر چل رہی ہے اور ایران اور امریکہ ایک دوسرے کے دوبدو کھڑے ہیں۔ کشیدگی کے اس عالم میں روس اور چین نے ایران کے ساتھ مل کر دشمنوں کو بڑا پیغام دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ تینوں ممالک جمعہ کے روز سے بحرہند اور بحیرہ عرب میں مشترکہ جنگی مشقیں کرنے جا رہے ہیں اور ان مشقوں میں چین اور روس کی طرف سے اپنے خطرناک ترین ہتھیار بھی شامل کیے جارہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چینی وزارت دفاع کی طرف سے ان مشترکہ جنگی مشقوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’چین اپنا میزائل تباہ کرنے والا سسٹم ’ژن انگ‘ بھی ان مشقوں میں بھیجے گا۔‘ چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو چیان کا کہنا تھا کہ ”ان مشقوں کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔یہ جنگی مشقیں جمعہ کے روز شروع ہوں گی اور پیر تک جاری رہیں گی۔“

رپورٹ کے مطابق یہ مشقیں بحر ہند کے ساتھ ساتھ خلیج اومان میں ہوں گی جو کہ سٹریٹجک اعتبار سے انتہائی اہمیت کی حامل سمندری حدود ہیں۔ یہیں سے آبنائے ہرمز کے راستے دنیا میں تیل کی زیادہ تر تجارت ہوتی ہے اور یہی وہ سمندری حدود ہیں جو خلیج عرب کو دنیا کے ساتھ منسلک کرتی ہیں۔ یہ جنگی مشقیں ایسے وقت میں ہونے جا رہی ہیں جب ایران کی ایک طرف امریکہ اور دوسری طرف سعودی عرب کے ساتھ کشیدگی عروج کو چھو رہی ہے۔

Exit mobile version