ممبئی (سچ نیوز )بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے عالیہ بھٹ کو رنبیر سنگھ کا نام لے کر چھیڑ دیا جس پراداکارہ بھی شرما گئیں ۔تفصیل کے مطابق بالی ووڈ فلم ’گلی بوائے‘ سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا کہ رنویر سنگھ اور رنبیر کپور دونوں کے ساتھ کام کرنے میں کیا مماثلت ہے؟ جس پر عالیہ نے جواب دیا کہ دونوں کے ساتھ کام کرنے میں بہت مماثلت ہے، فرق صرف یہ ہے فلم ’گلی بوائے‘ رنویر سنگھ کے ساتھ کی ہے اور فلم ’برھماسترا‘ میں رنبیر کپور ہیں۔ عالیہ بھٹ کے اس جواب پر رنویر نے موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا بلکہ شرارتی اور مزاحیہ انداز میں عالیہ بھٹ کو ان کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے نام سے چھیڑتے ہوئے کہا کہ ’فرق صرف اتنا ہے کہ ایک تھوڑا زیادہ اسپیشل ہے اور ایک تھوڑا کم ہے‘۔عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ کی اس شرارت پر شرما گئیں اور مسکرانے لگیں جس کی ویڈیو دیکھی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے تعلقات اب سب کے سامنے ہیں اور اس حوالے سے برطانوی جریدے ٹیلی گراف کو انٹرویو دیتے ہوئے مہیش بھٹ نے بھی کہا تھاکہ عالیہ اور رنبیر ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور اس کو سمجھنے کے لیے کسی ذہانت کی ضرورت نہیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا، ‘مجھے رنبیر پسند ہے، وہ ایک بہت اچھا لڑکا ہے، وہ اپنے رشتے کو کیسے آگے بڑھاتا ہے، یہ ان پر منحصر ہے، وہ سمجھدار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویڈ یو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔