میلان (سچ نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا پر گزشتہ کئی روز سے دپیکا اور رنویر کی شادی کی خبروں کے چرچے تھے جبکہ رواں ہفتے ہی دونوں اپنے خاندان اور قریبی دوستوں کے ہمراہ اٹلی روانہ ہوئے تھے جہاں اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف ایک گھنٹے میں دونوں اداکاروں کی شادی سے متعلق 2500 ٹوئٹس کی گئی ہیں اور بھارت میں ٹوئٹر پر مقبول ترین ٹرینڈ بن بھی ان کی شادی کا ہی بنا ہے جبکہ آج صبح سے ہی شادی کے مقام کی تصاویر بھی زیر گردش ہیں۔واضح رہے کہ دپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کی شادی کے استقبالیے کی دو تقاریب بھارت میں منعقد ہوں گی جن میں سے ایک 21 نومبر کو بنگلورو کےلیلا پیلس میں جب کہ دوسری 28 نومبر کو ممبئی کے گرینڈ ہائٹ ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔