ممبئی (سچ نیوز)بولی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے ساتھی اداکار رنبیر کپور کے ہمراہ اداکاری کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بولی وڈ کی اس جوڑی کی خبریں تو زبان زد عام تھیں ہی البتہ کترینہ اور رنبیر دونوں ہی اپنے رشتے کے حوالے سے کوئی خاص بات کرتے نظر نہیں آتے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ انہیں رنبیر کے ساتھ فلموں میں کام کرنا مشکل لگتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اور رنبیر ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔کترینہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص جو آپ سے قریب ہو اس کے سامنے اداکاری کرنا مشکل ہوتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کے ساتھ اداکاری کرنا زیادہ آسان ہے جو آپ کو جانتے نہیں کیوں کہ ان کے سامنے اداکاری کرنا عجیب نہیں لگتا۔