اسلام آباد: (سچ نیوز) حکومت نے چاند کی رویت پر ہر سال پیدا ہونے والا تنازع ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی، ماہرین دس سال کیلئے اسلامی تاریخ کا کیلنڈر جاری کریں گے۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کہتے ہیں کہ کمیٹی کے قیام سے چاند کی رویت پر ہر سال پیدا ہونے والا تنازع ختم کرنے میں مدد ملے گی.
حکومت رمضان، عید اور محرم کے چاند کی رویت کا مسئلہ حل کرنے کیلئے میدان میں آ گئی۔ ہر سال پیدا ہونے والا تنازع ختم کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کے مطابق کمیٹی آئندہ دس سال کیلئے اسلامی تاریخ کا کیلنڈر جاری کرے گی۔
پانچ رکنی کمیٹی قائم کی ہے جس میں سپارکو،محکمہ موسمیات اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماھرین شامل ہوں گے یہ کمیٹی اگلے دس سال کے چاند، عیدین ، محرم اور رمضان سمیت دیگر اہم کیلنڈر کی تاریخ کا کیلنڈر جاری کرےگی۔ اس سے ہر سال پیدا ہونیوالا تنازعہ ختم ہو گا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 5, 2019
پانچ رکنی کمیٹی قائم کی ہے جس میں سپارکو،محکمہ موسمیات اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماھرین شامل ہوں گے یہ کمیٹی اگلے دس سال کے چاند، عیدین ، محرم اور رمضان سمیت دیگر اہم کیلنڈر کی تاریخ کا کیلنڈر جاری کرےگی۔ اس سے ہر سال پیدا ہونیوالا تنازعہ ختم ہو گا۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک اور عید کے موقع پر چاند ہونے یا نہ ہونے سے متعلق ہر سال اختلاف سامنے آتا ہے، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مرکزی رویت حلال کمیٹی کے اعلان کے باوجود مختلف دنوں میں عید منا لی جاتی ہے، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اس مسئلے کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے اور ان کا ماننا ہے کہ اس مسئلے کو سائنسی انداز میں حل کرنے سے دیرینہ مسئلے پر قابو پایا جا سکے گا۔