ممبئی(سچ نیوز)بالی ووڈ کے نامور اداکار رشی کپور نے کینسر سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار رشی کپورکچھ روز قبل علاج کیلئے امریکا گئے تھے جس کے بعد میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ انہوں نے اپنی بیماری سے متعلق مکمل طور پر خاموشی اختیار کر لی تھی اور اہل خانہ کو بھی اپنی بیماری کے حوالے سے کچھ بھی میڈیا کو بتانے سے منع کردیا تھا۔رپورٹس کے مطابق اداکار رشی کپور نے اپنیٹوئٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو جاری کی اورساتھ ہی لکھا کہ وہ اس وقت نیویارک کے علاقے مینہٹن میں موجود ہیں اور ’نہایت کیئر فری‘ انداز میں اپنے ساتھی اور پرانے دوست انوپم کھیر کے ساتھ گھوم رہے ہیں ۔رشی کپور کا ویڈیو جاری کرنے کا مقصد لوگوں کو جواب دینا ہے کہ وہ بالکل صحت مند ہیں اور ان کو جواْن سے متعلق یہ افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد مداحوں کا کہنا ہے کہ رشی کپور کو تندرست اور صحت مند دیکھ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے اس کے علاوہ کہا گیا کہ وہ جس بیماری کا بھی شکار ہیں جلد ٹھیک ہوجائیں۔