رشتے سے انکار پر وین ڈرائیور نے طالبہ کے والد کو قتل کرکے لاش جلادی

رشتے سے انکار پر وین ڈرائیور نے طالبہ کے والد کو قتل کرکے لاش جلادی

سیالکوٹ (سچ نیوز ) بیٹی کے رشتے سے انکار پر وین ڈرائیور نے طالبہ کے والد کو قتل کرکے لاش جلادی۔

پولیس کے مطابق قتل کی لرزہ خیز واردات آلو مہار کے علاقے میں پیش آئی جہاں کے خالد کی بیٹی ایم ایس سی کی طالبہ تھی اور فیاض کی وین میں یونیورسٹی جاتی تھی۔ فیاض نے خالد سے اس کی بیٹی کا رشتہ مانگالیکن رشتہ نہیں ملا جس پر طیش میں آکر ملزم فیاض نے لڑکی کے والد خالد کو اغوا کیا اور قتل کرکے اس کی لاش کو آگ لگادی اور بعد ازاں اسے دفن کردیا۔موترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتول خالد کی لاش برآمد کرکے ملزم فیاض کو گرفتار کرلیا ہے۔

Exit mobile version