نئی دہلی (سچ نیوز)بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی اور ان کی والدہ سونیا گاندھی نے تقریب میں کھانے کے بعد اپنی پلیٹیں خود دھوئیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق دونوں یہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوگئی،بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع وردہ میں کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کا اجلاس منعقد کیا گیا جہاں راہول گاندھی نے اپنی والدہ سونیا گاندھی کے ہمراہ شرکت کی، اجلاس کے بعد کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں راہول گاندھی نے اپنی والدہ سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کے ساتھ شرکت کی اورباپو جی کو خراج تحسین پیش کیا۔