ممبئی (سچ نیوز) با لی ووڈ کی سکینڈل کوئی کہلائی جانے والی اداکارہ راکھی ساونت نے نانا پاٹیکر اور فلم‘ہارن اوکے پلیز’کی دیگر ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے تنوشری دتہ کے حوالے سے اہم انکشافات کردیئے اور تنوشری کے الزامات کو ڈرامہ قرار دیدیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ تنوشری دتہ جس دن کی بات کر رہی ہیں، اس دن وہ نشے میں تھیں۔راکھی ساونت کے مطابق فلم‘ہارن اوکے پلیز’کے ایک آئٹم گانے میں پہلے تنوشری دتہ کو کاسٹ کیا گیا تھا اور اس کے ساتھ ہی شوٹنگ بھی شروع کردی گئی تھی۔اداکارہ کے مطابق گانے کی شوٹنگ کے دوران تنوشری دتہ نے فلم کی ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کیا، جس کے بعد فلم کی ٹیم نے انہیں آکر شوٹنگ میں حصہ لینے کو کہا۔راکھی ساونت کے مطابق تنوشری دتہ کو فلم کے گانے‘نتھنی اتارو‘ کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا، تاہم شوٹنگ کے دن انہوں نے بے تحاشہ ڈرگس کا استعمال کر رکھا تھا، جس وجہ سے وہ اپنی وین سے چند گھنٹوں تک باہر نہیں آئیں۔راکھی ساونت کے مطابق انہیں فلم کے کوریو گرافر اور نانا پاٹیکر نے کہا کہ وہ آکر فلم کے گانے میں پرفارمنس کریں۔انہوں نے فلم کے کوریو گرافر گنیش اچاریہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں انہوں نے بتایا کہ تنوشری دتہ نے گانے کی ابتدائی شوٹنگ بھی مکمل کروائی۔اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ جب وہ شوٹنگ کے لیے وہاں پہنچیں اور فلم کی ٹیم سے معلومات حاصل کیں تو انہوں نے تنوشری دتہ کو وین میں انتہائی زیادہ ڈرگس استعمال کرنے کی وجہ سے بے ہوشی کی حالت میں دیکھا۔راکھی ساونت نے تنوشری پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے مقاصد کے لیے انگریزی بول کر با لی ووڈ پر الزامات لگا رہی ہیں، اگر انہیں کام چاہیے تو وہ الزامات کیوں لگا رہی ہیں؟
راکھی ساونت نے تنوشری کے الزامات کو ڈرامہ قرار دے دیا
راکھی ساونت نے تنوشری کے الزامات کو ڈرامہ قرار دے دیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023