راولپنڈی : (سچ نیوز) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث بجلی غائب رہی۔ چھٹی کے دن شہری پریشانی میں مبتلا دکھائی دئیے۔
وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں چھٹی کے روزبجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ راولپنڈی کے گنجان آباد علاقوں صادق آباد،مسلم ٹاون ،خرم کالونی،ڈھوک علی اکبر میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سلطان پورہ ،امرپورہ ،وارث خان ،شکریال میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ مسلسل جاری رہی جس کے باعث پانی بھی غائب ہو گیا۔ کئی گھنٹوں تک بجلی دستیاب نہ ہونے کے سبب شہریوں کاچھٹی کا روزکا مزہ کرکرا ہو گیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ بل دھڑا دھڑ آتے ہیں لیکن لوڈشیڈنگ نے جینا محال کر رکھا ہے۔بجلی مہنگی تو کر دی جاتی ہے سہولت فراہم نہیں کی جاتی۔