راولپنڈی( سچ نیوز ) راولپنڈی میں سٹونڈنس سوسائیٹی کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی میں سٹوڈنس سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جنرل حمید گل کی فرزند اور تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ گل، تحریک جوانان پاکستان کے رہنما ایاز چوہدری، نور الہی، اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ گل نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی اور آئینی حق ہے تعلیم کے بغیر ملک و قوم آگے نہیں جا سکتا نوجوان نسل کو مفت تعلیم دینا از حد ضروری ہے بچوں اور بچیوں کو تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے تا کہ ملک و قوم ترقی کر سکے انہوں نے بین الاقوامی "سچ نیوز انٹرنیشنل” کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ نوجوان نسل کے مستقبل کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ ملک میں تعلیم عام ہو سکے اور نوجوان نسل کو تعلیم جیسا بنیادی حق مل سکے۔