بیجنگ (سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ رانیمکھر جی کی فلم ’’ہچکی‘‘ نے چین میں سو کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم ’’ہچکی‘‘ بارہ اکتوبر کو چین میں ریلیز کیا گیا تھا ۔ فلم نے ریلیز کے صرف پندرہ دنوں میں چین سے سو کروڑ روپے کما لیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے تجارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے چین میں فلم ’’ہچکی‘‘ کے حوالے سے ٹوئٹ کر کے بتایا۔فلم میں اداکارہ رانی مکھرجی نے ٹوریٹ سنڈروم بیماری میں مبتلا استاد کا مرکزی کردار ادا کیا جو امریکی اصلاحی مقرر بریڈ کوہن کے ناول ’’فرنٹ آف دی کلاس: ہاؤ ٹوریٹ سنڈروم میڈ می دا ٹیچر آئی نیور ہیڈ‘‘ سے ماخوذ ہے۔فلم کا ٹریلر گذشتہ برس19 دسمبر کو ریلیز کیا گیا جسے خوب پذیرائی ملی جس کے بعد فلم کی ریلیز سے قبل رانی مکھرجی نے تشہیر کیلئے کے دوران بالی ووڈ سٹارز سے ان کی ’ہچکی‘ (کمزوریوں) کے حوالے سے پوچھا کہ کیسے ان اسٹارز نے اس کمزوری پر قابو پایا یا وہ اس سے کیسے نمٹتے ہیں؟