ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ کی اداکارہ رانی مکھرجی نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو چائنا باکس آفس پر بہترین بزنس کرکے پیچھے چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم ’’ ’ہچکی‘‘ نے بالی ووڈ میں بہترین بزنس کرنے کے بعد چائنا باکس آفس پر بھی تہلکہ مچا دیا ہے جبکہ فلم ’ہچکی نے 120 کروڑ کا بزنس کرنے والی عامر خان کی فلم ’پی کے‘ کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے 121 کروڑ کا بزنس کرکے بہترین کہانی کی بدولت چینی شائقین کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔رانی مکھرجی کی فلم ’ہچکی‘ بیرون ملک بزنس کے اعتبار سے پانچویں کامیاب ترین فلم بن گئی ہے جوکہ اب تک مجموعی طور پر 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔ قبل ازیں چائنا باکس آفس پر راج کرنے والی فلموں میں پہلے اور دوسرے نمبر پر عامر خان ہی کی فلمز ’دنگل‘ اور ’ ’ سیکریٹ سپر سٹار ‘‘ تیسرے نمبر پر سلو میاں کی ’بجرنگی بھائی جان‘ اور چوتھے نمبر پر عرفان خان اور صبا قمر کی فلم ’ہندی میڈیم‘ ہیں۔رانی مکھر جی نے کہا کہ فلم کی کامیابی کا تعین ہمیشہ لوگوں کی پسندیدگی سے مشروط ہونا چاہیے کیوں کہ اچھی فلم خود دوسروں کو دیکھنے پر مجبور کرتی ہے جب کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ فلم ’ہچکی‘ کے ذریعے دیئے گئے پیغام نے دنیا بھر میں شائقین کے دلوں کو چھولیا ہے۔واضح رہے کہ فلم ’ہچکی‘ میں رانی مکھرجی ایک ٹیچر کا کردار نبھاتی ہیں جس کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو ایک اعصابی بیماری ’ٹیوریٹ سنڈروم‘ میں مبتلا ہوتی ہے۔
رانی مکھرجی نے عامر خان کو پیچھے چھوڑدیا
رانی مکھرجی نے عامر خان کو پیچھے چھوڑدیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023