رانی مکھرجی نے سلمان اور شاہ رخ کو سمدھی بننے کی دعا دے دی

رانی مکھرجی نے سلمان اور شاہ رخ کو سمدھی بننے کی دعا دے دی

ممبئی(سچ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کو مستقبل میں سمدھی بننے کی دعا دے دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اوراداکارہ رانی مکھرجی نے حال ہی میں سلمان خان کے گیم شو’’دس کادم‘‘میں شرکت کی۔ شو کے دوران شاہ رخ خان نیاپنے چھوٹے بیٹے ابرام کو سلمان خان سے ملاتے ہوئے کہا کہ اسے بھی سلمان کی طرح لڑکیوں میں گھرے رہنا پسند ہے۔شاہ رخ خان کی بات پر رانی مکھرجی نے شاہ رخ اورسلمان کو مستقبل میں سمدھی بننے کی دعا دیتے ہوئے کہا کہ وہ دعا کریں گی کہ سلمان خان کی ایک بیٹی ہو اور مستقبل میں شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام اور سلمان خان کی بیٹی کے درمیان رشتہ بن جائے اور دونوں کی شادی ہوجائے۔رانی کی بات پر شاہ رخ خان نے کہا کہ اس کانام رانی مکھرجی نہیں بلکہ ’’شادی مکھرجی‘‘ہونا چاہیے۔

Exit mobile version