اسلام آباد: (سچ نیوز) شہریاری آفریدی نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ عالمی کارندوں کی نشاندہی پر گرفتار، بڑا ریکٹ ہے، 15 کلو ہیروئن لاہور سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں جانی تھی، رانا ثنا اللہ کیلئے آواز اٹھانے والوں کو پیغام ہے کہ بہت کچھ سامنے آئے گا۔
وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے اے این ایف کے ڈی جی میجر جنرل عارف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا رکن اسمبلی سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں، اب کوئی نہیں بچے گا، وزیراعظم کا وژن زیرو ٹالرنس ہے، 3 ہفتے رانا ثنااللہ کی گاڑی کی نگرانی کی گئی، رانا ثنااللہ کیخلاف ثبوت موجود ہیں، عدالت پیش کریں گے، منشیات فیصل آباد سے لاہور، پھر عالمی مارکیٹ جانی تھی، جو بھی ملک سے خیانت کرے گا اس کو مثال بنائیں گے، منشیات انسانیت کیلئے ناسور ہے، رواں سال 1200 منشیات فروش گرفتار کیے گئے، 15 کلو ہیروئن نہیں، پاکستان کی سالمیت کا سوال ہے۔
شہریار آفریدی کا کہنا تھا طاقتور لوگ ملوث نہ ہوں تو یہ کام چل ہی نہیں سکتا، بڑے لوگوں کو ناکوں پر بھی نہیں روکا جاتا، منشیات کی وجہ سے ملکی تاثر خراب ہوا، 3 بار رانا ثنااللہ کے ساتھ خواتین تھیں، انہیں روکا نہیں گیا، رانا ثنااللہ کی گاڑی کی نقل و حرکت بھی پیش کی جائے گی، کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، کراچی میں آپریشن شروع کیا تو شروع میں کچھ آوازیں آئیں، آج کراچی میں امن اومان ہے، آج زیرو ٹالرنس ہے، بڑے بڑے مگر مچھوں کو مثال بنایا جائے گا۔