ممبئی(سچ نیوز) نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے خود پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگنے کے بعد فلم ’منا بھائی تھری‘ روک دی گئی۔بالی ووڈ میں’منا بھائی‘ جیسی ہٹ فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے انڈسٹری کو تمام بلاک بسٹر فلمیں دیں جن میں ’لگے رہو منا بھائی‘، ’تھری ایڈیئٹس‘ ، ’پی کے‘ اور ’سنجو‘ شامل ہیں جب کہ فلم ’سنجو‘ میں جس طرح انہوں نے سنجے دت کی کہانی بیان کے اس کے بعد انہیں ’بیسٹ اسٹوری ٹیلر‘ کا خطاب بھی دیا گیا تاہم فلم ’سنجو‘ ہی کی وجہ سے وہ اب مشکل کا شکار ہوگئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ہدایت کار ان دنوں اپنی ہٹ فلم ’منا بھائی‘ کے دوسرے سیکوئل کی تیاری میں مصروف ہیں اور اس کے لیے انہیں فوکس اسٹوڈیو کا تعاون حاصل ہے مگر ان پر جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد فوکس اسٹوڈیو نے واضح کردیا کہ ہدایت کار کو کلین چٹ ملنے تک یہ فلم نہیں بنے گی۔دوسری جانب راج کمار ہیرانی کی تمام فلموں میں ساتھ دینے والے ودھو ونود چوپڑا نے بھی متاثرہ خاتون کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنی نئی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ کی پروموشن سے راجکمار ہیرانی کا نام ہٹا دیا ہے۔واضح رہے فلم ’سنجو‘ میں راج کمار ہیرانی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے الزام عائد کیا ہے کہ فلم کی تیاری کے دوران ہدایت کار نے انہیں مسلسل جنسی طور پر ہراساں کیا۔ خاتون کی جانب سے اس الزام کے بعد راج کمار ہیرانی نے ان تمام الزامات کی تردید کردی۔
راجکمار ہیرانی پر جنسی ہراسانی کا الزام، ’منا بھائی تھری‘ روک دی گئی
راجکمار ہیرانی پر جنسی ہراسانی کا الزام، ’منا بھائی تھری‘ روک دی گئی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023